website8 فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی - Click News Point
News

فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی


زیورخ: قطر میں ہونے والے مینز فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز فرائض سرانجام دیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر میں ہونے والے مینز فٹبال ورلڈکپ کیلئے پہلی بار 6 خواتین کو اپنے ریفریز پینل کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کی اسٹیفنی فراپارٹ، روانڈا کی سلیما مکانسانگا، جاپان کی یوشیمی یاماشیتا، برازیل کی نیوزا بیک، میکسیکو کی کیرن دیاز میڈینا اور امریکا کی کیتھرین کے علاوہ نیسبت 69 رکنی اسسٹنٹ ریفریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

فیفا ریفریز کے سربراہ پیئرلوگی کولینا کا کہنا ہے کہ خواتین ریفریز کا انتخاب جنس کو مدنظر رکھے بغیر کیا گیا ہے،امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اہم مردوں کے مقابلوں کے لیے خواتین میچ آفیشلز کو معمول کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

دوسری جانب عالمی فٹبال ورلڈکپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، جس میں خواتین ریفریز پہلی بار اِن ایکشن ہوں گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.