
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنربلے بازامام الحق کو آن ائرٹی وی شو میں بیٹھے بٹھائے رشتے کی پیشکش کردی گئی۔
امام الحق تابش ہاشمی کے شو ہنسنا منع ہے میں شریک تھے جہاں میزبان نے ان سے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پربات چیت کی لیکن پروگرام میں اس وقت ٹوئسٹ دیکھنے میں آیا جب شرکاء میں بیٹھی لڑکی نے مائیک سنبھال کرامام الحق کو اپنا نصف بہتربنانے کی خواہش کا اظہارکیا۔
لڑکی کی جانب سے امام الحق کو ‘ سرآپ مجھ سے شادی کریں گے’ کہتے ہی ماحول کشت زعفران ہوگیا اورخود کرکٹر بھی ہنسنے لگے، پھربولے کہ ‘ میں کیا کہہ سکتا ہوں’۔
تابش ہاشمی کی جانب سے لقمہ دینے پرکرکٹرمزید بولے کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی جس پرلڑکی نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ سرآپ جس سے کہیں گےمیں مل لوں گی، بس آپ میری عزت رکھ لیجئے گا۔
ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویومیں امام الحق اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ ہو بھی نہ۔
امام الحق نے شادی کی تاریخ دے دی
لیکن دو روز قبل سماء سے خصوصی بات چیت میں امام الحق نے بتایا تھا کہ ان کی شادی ایک سے ڈیڑھ برس میں ہوجائےگی۔