website8 الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کرانے کیلئے تیاری شروع کر دی - Click News Point
News

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کرانے کیلئے تیاری شروع کر دی






اسلام آباد: الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبرکے آغاز میں عام انتخابات کرانے کیلیے تیار ہے جس کے لیے 2017کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں اور حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کرلیں گی، 28مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جب کہ 3اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے ڈسپلے سینٹرقائم کردیے ہیں جو 21مئی سے لے کر 19 مئی تک کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری ہونے پر الیکشن کمیشن 2023کے اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کراسکے گا جس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ساتویں مردم شماری کا حتمی نتیجے سے متعلق ادارہ شماریات کومراسلہ بھیج دیا ہے۔












Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.